Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف شاعر احمد راہی کی 22 ویں برسی

معروف شاعر، نغمہ نگار اور رائٹر احمد راہی کی 22 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

13 احمد راہی نومبر 1923 میں امرتسر میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام غلام احمد تھا۔

وہ 1940 میں لاہور آ گئے، فلمی کیریئر کا آغاز پنجابی فلم ’’بیلی‘‘ سے کیا، فلم ’’چھو منتر‘‘ کے گیت بہت مقبول ہوئے۔

انہوں نے مشہور پنجابی فلم ’’ہیر رانجھا‘‘ کیلئے لازوال گیت لکھے، ان کے لکھے نغمے آج بھی زبان زد عام ہیں۔

اُن کی دیگر مشہور فلموں میں ’’یکے والی‘‘،’’مرزاجٹ ‘‘،’’چھو منتر‘‘،’’مہندی والے ہتھ‘‘اور ’’نکی جئی ہاں ‘‘شامل ہیں۔

احمد راہی کو فلمی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، نگار اور بولان ایوارڈز سے نوازا گیا۔

انہوں نے بے شمار لوک گیت بھی لکھے جو بہت مشہور ہوئے جبکہ فلم باجی کی غزل دل کے افسانے زبان زد عام ہوئی۔

احمد راہی 2 ستمبر 2002 میں مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے۔