معروف امریکی گلوکار فیٹ مین اسکوپ لائیو پرفارمنس کے دوران چل بسے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپر فیٹ مین اسکوپ امریکی شہر ہیمڈن میں ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم کررہے تھے جہاں اچانک وہ اسٹیج پر گرپڑے اور اُن کی موت واقع ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیج پر گرنے کے بعد گلوکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر بعد ازاں ان کے ٹور منیجر اور ٹیم کے دیگر ارکان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں ان کے انتقال کی تصدیق کی تاہم ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی۔
فیٹ مین اسکوپ کا اصل نام آئزک فری مین تھری تھا، وہ اپنی آواز اور پُرجوش پرفارمنس کی وجہ سے کافی مشہور تھے۔




















