پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
حال ہی میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے حبا بخاری اور دانش تیمور کے ڈرامہ سیریل ‘جان نثار’ کے بارے میں اپنا تجزیہ پیش کیا۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ حبا بخاری حاملہ ہیں، اُن کے اور اداکار آریز احمد کے ہاں بہت جلد پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حبا بخاری نے ڈرامہ سیریل ‘جان نثار’ اور ‘رد’ کی شوٹنگ بھی دورانِ حمل کی اور اگر غور کریں تو ڈرامے کے کئی سین میں حبا بخاری کا بڑھتا وزن اور چہرے کی سوجن بھی واضح طور پر نظر آجائے گی۔
نادیہ خان نے پہلے بچے کے والدین بننے کی خوشخبری پر حبا بخاری اور اُن کے شوہر و اداکار آریز احمد کو مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ حبا بخاری نے 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی۔
View this post on Instagram




















