Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر سے متعلق ماہر علمِ نجوم نے اہم پیشگوئی کر دی

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق ماہر علمِ نجوم نے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں تین نجومیوں کو مدعو کیا گیا جس میں میزبان نے ان سے متعدد اداکاروں کے مستقبل سے متعلق سوالات پوچھے۔

تینوں نجومیوں نے سینئر اداکار عدنان صدیقی سے متعلق کہا کہ عدنان صدیقی کا آنے والا سال بہت سی کامیابیوں سے بھرا ہوگا، وہ کاروبار کریں یا کوئی بھی انویسٹمنٹ، دن دگنی رات چگنی ترقی پائیں گے۔

ماہر علمِ نجوم نے ہانیہ عامر سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر بہت اچھی، بہت معصوم انسان ہیں، انہیں پاگل بنانا بہت آسان ہے، وہ بہت جلدی باتوں میں آجاتی ہیں، سال 2026  ان کے لیے ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ثابت ہو گا، دعا ہے یہ مثبت ہو، ہانیہ عامر کی زندگی میں کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے۔

دوسری جانب ہانیہ عامر کے مداحوں نے مارننگ شو میزبان سمیت نجومیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی کے مستقبل کے حوالے سے ٹیلی ویژن پر بغیر اس کی رضامندی کے کی جانے والی پیشگوئی پاگل پن ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے، برائے مہربانی اسے عام نہ کیا جائے۔