Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یمنیٰ زیدی سے بہت کچھ سیکھا، علی رحمان خان

پاکستان کے معروف اداکار علی رحمان خان کا کہنا ہے کہ یمنیٰ زیدی سے بہت کچھ سیکھا۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار علی رحمان خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ اداکاری سے قبل وہ اقوام متحدہ (یو این) سمیت یورپین یونین کے ساتھ ملازمت کرتے تھے، تاہم اس وقت بھی وہ پارٹ ٹائم ماڈلنگ و اداکاری کرتے تھے۔

علی رحمان خان نے کہا کہ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ یمنیٰ زیدی اور سوہائی علی ابڑو کے ساتھ تھا، جسے کافی سراہا گیا اور اسی ڈرامے کے دوران انہوں نے یمنیٰ زیدی سے بہت کچھ سیکھا۔

اداکار نے کہا کہ یمنیٰ زیدی نہ صرف اچھی شخصیت کی مالک ہیں بلکہ وہ بہترین اداکارہ اور اپنے کام پر توجہ دینے والی خاتون بھی ہیں، انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔