چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے بیٹے عادل مراد نے اپنے والد کی بائیوپک بنانے سے انکار کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار کے بیٹے عادل مراد نے کہا کہ کسی نے ان کے کردار کو اسکرین پر پیش کرنا ہے، کیا ہم اسکرین پر کسی کو بھی وحید مراد کے طور پر قبول کر سکیں گے؟ یا وہ اسکرین پر خود کو وحید مراد کے طور پر پیش کر پائے گا؟
انہوں نے کہا کہ وحید مراد کی اپنی خاصیت، انداز، تاثرات، آنکھوں کی حرکت، اداکاری کی مہارت اور شخصیت تھی، ان کے انوکھے انداز نے انہیں ایک مشہور پاکستانی اداکار بنایا، جس نے اپنی پہچان بنائی۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ ان کی نقل تو کروا سکتے ہیں لیکن آپ اسے ادا نہیں کرسکتے، میں نے وحید مراد کی بائیوپک کے بارے میں بات کرنے والے لوگوں سے کئی بار یہ بحث کی لیکن میرا سوال وہی ہے کہ ہمیں دوسرا وحید مراد یا زیبا کہاں سے ملے گی؟ یہ ناممکن ہے۔
عادل مراد نے کہا کہ ان کے اور ان کے خاندان کیلئے وحید مراد کا نام اور شہرت بائیوپک کے ذریعے کمائے جانے والے پیسوں سے کئی زیادہ اہم ہے۔
یاد رہے کہ وحید مراد اداکار، ہدایتکار اور اسکرپٹ رائٹر تھے جنہوں نے 1961 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔




















