بالی ووڈ کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
حال ہی میں نامور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پہلی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع دی۔
View this post on Instagram
پوسٹ کے مطابق رنویر اور دیپیکا کے ہاں بیٹی کی پیدائش 8 ستمبر کو ہوئی۔
اداکارہ کی پوسٹ پر فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں ہوئی تھی، رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
View this post on Instagram




















