Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنی شادی میں کسی اور کا جوڑا پہنا تھا، سعدیہ امام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ میں نے اپنی شادی میں کسی اور کا جوڑا پہنا تھا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف و سینئر اداکارہ سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ میں کپڑوں کا کام کرتی تھی، شادی کے جوڑے پر کام ہورہا تھا کہ اس دوران شاٹ سرکٹ ہوا، پورا کارخانہ جلا تو میری شادی کا جوڑا بھی جل گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ میری امی کا پسندیدہ رنگ تھا، مجھے بہت دکھ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا بنا کردیا تھا جو اس نے اپنی شادی پر پہننا تھا تو میں نے کسٹمر سے اس جوڑے کی تصویر مانگنی جس پر اس لڑکی نے مجھے کہا کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد ہے۔

اداکارہ سعدیہ امام نے مزید کہا کہ میں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا تھا اور بعد میں پھر ویسا ہی نیا جوڑا بنوا کردیا تھا۔