بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مائیکہ اروڑا کے والد کی خودکشی کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مائیکہ اروڑا کی والدہ کا پولیس کو دیے گئے بیان میں کہنا تھا کہ انیل نے چھلانگ لگانے سے قبل اپنی بیٹیوں امریتا اور ملائیکہ کو فون کیا تھا۔
فون پر انہوں نے کہا کہ میں بہت تھک چکا ہوں اور اپنی زندگی سے بیزار ہوں، مجھے لگتا ہے میں بیمار ہوں۔
ملائیکہ کی والدہ نے بتایا کہ اس صبح ان کے آنجہانی سابق شوہر نے معمول کے مطابق اخبار پڑھا اور بالکونی میں بیٹھے۔
ملائیکہ کی والدہ نے بتایا کہ ان کی کئی سال پہلے طلاق ہوگئی تھی لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے وہ لوگ ساتھ رہ رہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور امریتا اروڑا کے والد انیل مہتا نے ممبئی کے علاقے باندرا کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔




















