مشہور بھارتی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی’ کی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے شادی کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سورینارائن نے ‘واناپارتھی’ کے 400 سال پرانے مندر میں شادی کی، شادی کی اس تقریب میں اس جوڑے کے اہلخانہ اور چند قریبی عزیز نے شرکت کی۔
حال ہی میں اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ سورینارائن نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی چند تصاویر پوسٹ کیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادیتی راؤ حیدری نے اپنی شادی پر ہلکے میک اپ کے ساتھ ہلکے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی جبکہ سدھارتھ نے ہاف وائٹ رنگ کا لباس پہنا۔
سدھارتھ اور ادیتی راؤ حیدری نے اپنی مشترکہ پوسٹ میں ایک دوسرے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم میرا سورج، میرا چاند اور میرے تمام ستارے ہو۔
شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے رواں سال منگنی کی تھی۔
View this post on Instagram




















