Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشوریا رائے نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کا بڑا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کا بڑا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایشوریا رائے بچن نے اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ہمراہ شرکت کی۔

ساؤتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈز 2024 میں ایشوریا رائے بچن کو ان کی فلم “پونیئن سیلوان 2” میں شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ (کریٹکس) کا ایوارڈ ملا۔

ایشوریا رائے کی ایوارڈ وصول کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

 اس موقع پر ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی نے ایوارڈ شو کی ریڈ کارپٹ پر واک کی اور پھر پنڈال کے باہر جمع اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔