Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایک دوسرے کا احترام کرنا محبت کی بنیاد ہے، شبیر جان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کا احترام کرنا محبت کی بنیاد ہے۔

حال ہی میں معروف و سینئر اداکار شبیر جان نے ایک شو میں شرکی کی جہاں اُن سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو زندگی میں کبھی کسی سے محبت ہوئی اور اگر ہوئی تو کیا آپ اپنی محبت کو پانے میں کامیاب ہوئے؟

جواب میں ان کا کہنا تھا کہ محبت ایک ایسا جذبہ ہے جسے محسوس تو کیا جا سکتا ہے لیکن اسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ محبت میں سب سے زیادہ ضروری ایک دوسرے کو سمجھنا اور ایک دوسرے کا احترام کرنا ہے، یہ محبت کی بنیاد ہے۔

شبیر جان کا کہنا تھا کہ اگر دو افراد ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں تبھی محبت قائم رہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل جو ایک دوسرے کو سمجھے بغیر محبتیں ہو رہی ہیں اسی لیے پھر وہ زیادہ دیر نہیں چلتیں۔