Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالیہ بھٹ کس خطرناک بیماری کا شکار ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس وجہ سے وہ زیادہ دیر تک میک اپ بھی نہیں کراسکتیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر ) میں مبتلا ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ میک اپ سیٹ پر 45 منٹ سے زیادہ دیر کا وقت نہیں گزارسکتیں اور سادہ رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے ڈی ایچ ڈی عارضے کے سبب مجھے کاموں میں  زیادہ وقت لگانے میں دلچسپی نہیں ہے، مجھے لگتا ہے کہ جوہورہا ہے وہ جلدی ہوجائے، یہی وجہ ہے کہ میں میک اپ سیٹ  پر بھی 45 منٹ سے زیادہ نہیں گزارسکتی۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ شادی کے روز میک اپ آرٹسٹ نے درخواست کی کہ میں انہیں تیاری کیلئے 2 گھنٹے دوں تو  میں نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ میں تمہیں گھنٹے نہیں دے سکتی کیوں کہ میں chill رہنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ اے ڈی ایچ ڈی ایک ذہنی عارضہ ہے جس میں مبتلا افراد توجہ دینے میں دشواری، ضرورت سے زیادہ سرگرمی اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر کام سرانجام دیتے ہیں۔