Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیویوں کو بولڈ لباس پہننے کی اجازت دینے والے مردوں پر حیرت ہوتی ہے، ثنا خان

سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان کا کہنا ہے کہ بیویوں کو بولڈ لباس پہننے کی اجازت دینے والے مردوں پر حیرت ہوتی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے انٹرویو میں کہا کہ ہر مرد چاہتا ہے کہ اُس کی بیوی اچھا لباس پہنے اور خوبصورت نظر آئے لیکن میں جب ایسے مردوں کو دیکھتی ہوں جو اپنی بیویوں کو چھوٹے، تنگ اور بولڈ لباس پہننے کی اجازت دیتے ہیں، تو مجھے ایسے مردوں پر حیرت ہوتی ہے کہ آپ کیسے اپنے گھر کی عزت کو ایسے لباس پہنا سکتے ہیں۔

انہوں نے ایسے مردوں سے سوال کیا کہ آپ بولڈ لباس پہننے پر اپنی بیوی پر فخر کیسے کرسکتے ہیں؟، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی بیوی بہت اچھی لگ رہی ہے؟ آپ اپنی بیوی کو بولڈ لباس میں باہر لیکر جائیں اور ایک راہ چلتا مرد آپ کی بیوی کو دیکھ کر نامناسب جملے کہے تو کیا یہ آپ کے لیے فخر کا مقام ہوگا؟

ثنا خان نے کہا کہ مردوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اُن کی بیوی اُن کی عزت ہے، اُنہیں ایسے لباس پہنائے جائیں جس میں آپ دونوں کی عزت قائم رہے۔

 واضح رہے کہ ثنا خان نے سال 2020 میں بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور سال 2021 میں اُنہوں نے مفتی انس سید سے شادی کرلی تھی۔