پاکستان کی نامور ماڈل مشک کلیم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی نامور ماڈل مشک کلیم نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں مشک کلیم، اُن کے شوہر اور نومولود بیٹی کا ہاتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ماڈل نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اُن کے ہاں رواں ماہ 13 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ‘عاریہ ضیاء’ رکھا ہے۔
واضح رہے کہ مشک کلیم نے سال 2021 میں اپنے دیرینہ دوست اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ نادر ضیاء کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔




















