Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

معروف بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں جرمنی میں مقیم بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dhruv Rathee (@dhruvrathee)

انہوں نے انسٹاگرام پر دو تصاویر پوسٹ کیں جن میں سے پہلی تصویر میں یوٹیوبر چہرے پر مسکراہٹ لیے گود میں اپنے نومولود بیٹے کو لیے بیٹھے ہیں جبکہ اگلی تصویر میں انہوں نے اپنے شہزادے کا چہرہ مداحوں کو دکھایا۔

یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اس خوشخبری کے ساتھ، ہم اپنے بیٹے کا دُنیا میں استقبال کررہے ہیں۔

بھارتی فنکاروں نے اور مداحوں نے دھروو راٹھی کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ دھروو راٹھی نے سال 2021 میں دیرینہ دوست جولی سے آسٹریا میں شادی کی تھی، بعد ازاں، اُنہوں نے بھارت میں اپنے ہندو مذہب کے مطابق بھی شادی کی تھی۔