بھارت کے نامور فلمساز فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈان 3‘ سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ڈان 3‘ میں اداکار رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ وہ مارچ 2025 میں اس فلم کی تیاری شروع کریں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہونی تھی لیکن اب اس کی تاریخ جون 2025 تک مؤخر کر دی گئی ہے۔
اس تاخیر کی وجہ فلمساز فرحان اختر کی مصروفیت ہے جو اس وقت ’120 بہادر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کی تاریخ مؤخر ہونے کے باوجود ’ڈان 3‘ کی پری پروڈکشن کام شروع ہو چکا ہے اور رنویر سنگھ مارچ 2025 میں اپنی تیاری کا آغاز کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ کی کو اسٹار کیارا ایڈوانی بھی دیگر بڑے پروجیکٹس میں مصروف ہیں جن میں ’وار 2‘ شامل ہے۔




















