Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ شمعہ سکندر کا معروف بالی ووڈ اداکار پر جنسی استحصال کا الزام

متعدد مشہور ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ شمعہ سکندر نے بالی ووڈ کے ایک معروف اداکار پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شمعہ سکندر نے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بھارت کے ایک نامور اداکار نے ایک اشتہار کے دوران غیر متوقع طور پر انہیں چھوا جو انہیں بہت ہی عجیب سا لگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے گلے لگانا اس اشتہار کا حصہ نہیں تھا لیکن سپر اسٹار اداکار نے کہا کہ وہ کچھ وجوہات کی وجہ سے اسے گلہ لگانا چاہتا ہے، جب میں اس اداکار کے ساتھ شوٹنگ کر رہی تھی تو سپر اسٹار نے اپنی اہلیہ کی جیولری دی تاکہ وہ مجھے گلے لگا سکیں، جب میں اداکار نے مجھے گلے لگانے کی کوشش کی تو مجھے بہت غیر آرام دہ محسوس ہوا، میں نے اپنی زندگی میں ایسا پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور بہت سے لڑکے میرے دوست بھی ہیں لیکن میں نے کبھی بھی اس طرح کے تجربے کا سامنا نہیں کیا، یہ میرے لیے بہت ہی حیران کن اور عجیب تھا، میں اس اداکار کو سپر اسٹار کہتی ہوں لیکن اس کی حرکت نے مجھے چونکا کر رکھ دیا تھا، میں اس اداکار سے پہلی مرتبہ ملی تھی اور اس واقعے کے بعد میں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ آئندہ کبھی اس کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ شمع سکندر کو یہ میری زندگی ہے، سی آئی ڈی، بالٹی والا ہاؤس نمبر 43 اور کاجل سمیت مختلف ٹی وی شوز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور ہیں۔