پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی مردوں کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔
حال ہی میں شائستہ لودھی نے ایک نجی ٹی شو میں شرکت کی جس کی میزبان عائشہ عمر نے اُن سے دلچسپ گفتگو کی۔
عائشہ عمر اور شائستہ لودھی نے خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح خواتین بعض اوقات بہت بے بس محسوس کرتی ہیں اور وہ اپنی زندگی میں مردوں کو اپنی حالت کا ذمہ دار ٹھہراتی ہیں کیونکہ وہ مردوں پر منحصر کرتی ہیں۔
شائستہ لودھی نے اپنی والدہ کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ آج تک میرے والد کو قصور ٹھہراتی رہی ہیں کہ میری زندگی اگر خراب ہوئی ہے تو تمہاری وجہ سے جبکہ ایسا نہیں ہے، انہیں سیکھایا ہی مردوں کو الزام دینا گیا ہے۔
شائستہ لودھی کی بات پر عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ میں بڑا خاندان ہونے کی وجہ سے والدہ کے ساتھ پیش آنے والے حالات پر آج تک والد کو قصور وار سمجھتی ہوں۔
دونوں شخصیات نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی میں مردوں پر الزام تراشی بند کریں، اپنے بہتر مستقبل کیلئے کام کریں اور اپنے فیصلے خود لینا سیکھیں، اپنے لیے خود کھڑا ہونا سیکھیں۔




















