پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کرینہ کپور سے متاثر ہو کر شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں بالی ووڈ فلم “کبھی خوشی کبھی غم” کے کرینہ کپور کے مشہور ڈائیلاگز پر لِپ سنک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو کے کیپشن میں عائزہ نے مداحوں سے سوال کیا کہ” کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے کرینہ کپور کو دیکھ کر ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا؟ آپ کو اندازہ ہے کہ میں نے کرینہ کپور کی فلم ’جب وی میٹ‘ کتنی بار دیکھی ہے؟”
وائرل ویڈیو کو مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔




















