Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مجھے جوائنٹ فیملی میں آسانیاں ہی آسانیاں نظر آتی ہیں، سنیتا مارشل

پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ مجھے جوائنٹ فیملی میں آسانیاں ہی آسانیاں نظر آتی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ میں سسرال کے ساتھ رہتی ہوں، مجھے جوائنٹ فیملی میں آسانیاں ہی آسانیاں نظر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سسرال میں رہنے کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ بچوں کی فکر نہیں ہوتی کیونکہ مجھے پتا ہے گھر میں دادا دادی موجود ہیں۔

 سنیتا مارشل نے کہا کہ اس کے علاوہ دوسرا فائدہ یہ ہے کہ گھر میں کھانے اور راشن سمیت دیگر سامان کی بھی ٹینشن نہیں ہوتی کیونکہ سب کچھ میری ساس سنبھال لیتی ہیں، میری ساس میرے کپڑوں سمیت دیگر مسائل بھی حل کردیتی ہیں۔