Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاداب خان میرا کرش تھے، ان کی شادی پر میں بہت افسردہ تھی؛ شاہ تاج

معروف پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر شاداب خان میرا کرش تھے، ان کی شادی پر میں بہت افسردہ تھی۔

حال ہی میں ٹِک ٹاکر شاہ تاج خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ شاداب خان میرا کرش تھے اور ان کی شادی پر میں بہت افسردہ تھی، وہ مجھ سے فون پر بات کیا کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود شاداب کو باضابطہ انداز میں شادی کی پیشکش کی تھی، کوئی بھی انسان شادی کی پیشکش کا دعویٰ ایسے ہی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ شاداب مجھ سے وینش موڈ پر لگا کر بات کرتے تھے، شاداب کی شادی کے بعد میں نے کہا کہ لعنت ہو! تم پر تم نے شادی کرلی۔

واضح رہے کہ شاداب خان کی ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کے بعد شاہ تاج نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے شاداب خان پر باحجاب لڑکی سے شادی کرنے پر لعنت بھیجی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔