بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار منوج باجپائی نے کہا ہے کہ مجھے صرف غریب اور مڈل کلاس کے کرداروں میں کاسٹ کیا جاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سینئر اداکار منوج باجپائی نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہدایتکار مجھے صرف غریب اور مڈل کلاس کے کرداروں میں کاسٹ کرتے ہیں، مجھے امیر دکھانے میں دقت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم 2023 میں فلم ’گل مہر‘ میں مجھے ایک امیر شخص کا کردار دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم کے ہدایتکار شیام بینگل کو لگا تھا کہ امیر کبیر شخص یونانی نقوش کے حامل نہیں ہوتے بلکہ وہ ایک عام آدمی کی طرح بھی ہوسکتے ہیں، 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویر زارا‘ میں میں نے پاکستانی سیاستدان کا کردار بھی ادا کیا ہے۔
منوج باجپائی نے کہا کہ یہ چند ہدایت کار تھے جنہوں نے مجھے فلم میں امیر شخص کے طور پر پیش کیا مگر باقی سب ڈائریکٹرز کو مجھے امیر دکھانے میں مشکل پیش آتی ہے۔
واضح رہے کہ 55 سالہ منوج باجپائی نے خود کو اپنے عہد کا ایک کامیاب اور قابلِ احترام اداکار کے طور پر منوایا ہے۔




















