گلوکار چاہت فتح علی خان نے انگریزی گانوں کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
حال ہی میں گلوکار چاہت فتح علی خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں انگریزی زبان میں گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں چاہت فتح علی خان ایک انگریز کے ساتھ ہوٹل میں بیٹھے ہیں، جہاں پاکستانیوں سمیت دیگر کچھ لوگ بھی موجود ہیں اور وہ چاہت فتح کی ویڈیو بنارہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں وہاں موجود کچھ افراد نے چاہت فتح علی خان سے درخواست کی کہ وہ اپنے ساتھ بیٹھے انگریز کے لیے کوئی انگریزی میں گانا گائیں۔
جس پر چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میں ایک انگریزی رومینٹک گانا لکھ رہا ہوں، جس کی کچھ لائنز آپ کو گا کر سناتا ہوں، اور انہوں نے پھر گانا گایا جس پر لوگوں نے تالیاں بھی بجائیں۔
ویڈیو میں وہاں موجود افراد نے انگریز شخص سے پوچھا کیا آپ چاہت فتح علی خان کے فین ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں میں نے ان کو ٹک ٹاک پر دیکھا ہے، میں ان کا بہت بڑا فین ہوں۔




















