بھارت کے معروف کامیڈین منور فاروقی نے کروڑوں روپے کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریئیلٹی شو ‘بگ باس’ کے 17ویں سیزن کے فاتح منور فاروقی نے ممبئی میں واقع 40 منزلہ بلند عمارت میں 6 کروڑ روپے کالگژری فلیٹ خریدا ہے۔
اسکوائر یارڈز کے ذریعے موصول ہونے والے ٹرانزیکشن دستاویزات کے مطابق منور نے نیا گھر 6.09 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ یہ پراپرٹی لوڈھا آورا میں واقع ہے، جو ایک لگژری ہائی رائز ہے اور اس میں 3 بی ایچ کے اور 4 بی ایچ کے اپارٹمنٹس شامل ہیں۔
منور فاروقی کے اس اپارٹمنٹ کا تعمیراتی رقبہ تقریباً 1,767 مربع فٹ بتایا جارہا ہے اور اس میں تین پارکنگ کی جگہیں شامل ہیں۔ جسکے لیے منور نے پراپرٹی پر 36.6 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی اور 30,000 روپے کی رجسٹریشن فیس ادا کی ہے۔




















