پاکستان کی معروف گلوکارہ نمرہ مہرہ کا کہنا ہے کہ سینیئر فنکار سکھانے کے بجائے نئے فنکاروں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف گلوکارہ نمرہ مہرہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک سینیئر فنکار نے ان کی بے عزتی کی اور کہا کہ وہ گلوکاری کے قابل نہیں، ان سے گلوکاری نہیں ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ سینیئر فنکار سکھانے کے بجائے نئے فنکاروں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں، انہیں طعنے دیتے رہتے ہیں، کہتے رہتے ہیں کہ ان سے گلوکاری نہیں ہوگی۔
نمرہ مہرہ نے کہا کہ بعض سینیئر فنکار نئے فنکاروں کی نسل اور خاندان بھی دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ کسی موسیقار گھرانے سے نہیں آئے، اس لیے ایسے نئے فنکاروں کو موسیقی کا علم نہیں ہوگا۔
گلوکارہ نے کہا کہ سینیئر فنکار نئے فنکاروں کو موقع نہیں دیتے لیکن اس باوجود وہ انہیں طعنے دیتے رہتے ہیں کہ وہ کہاں سے اٹھ کر موسیقی کی دنیا میں آگئے۔




















