Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپر اسٹار گووندا گولی لگنے سے زخمی، اسپتال منتقل

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپر اسٹار گووند کو اپنی رہائش گاہ پر اپنے ہی ریوالور سے گولی لگ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کروا دیا گیا۔

یہ واقعہ منگل کی صبح پونے 5 بجے پیش آیا جب 60 سالہ اداکار اور سیاسی جماعت شیو سینا کے رہنما واقعے کے وقت اپنے جوہو  والے گھر میں اکیلے تھے۔

اداکار کے مینیجر ششی سنہا کا کہنا ہے کہ ہمارا کلکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔

ششی سنہا کے مطابق لائسنس یافتہ ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا اور غلطی سے فائر ہوگیا، گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں ہے۔