Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رجنی کانت اسپتال میں داخل؛ مداح افسردہ

بالی ووڈ کے سپر اسٹار رجنی کانت کو دل کے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے 76 سالہ سپر اسٹار رجنی کانت کو پیر کی رات چنئی شہر کے اسپتال میں دل سے متعلق طے شدہ علاج کے لیے داخل کیا گیا، ان کی حالت بہتر ہے۔

رجنی کانت ان دنوں 2 فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے جو کہ جلد ریلیز ہوں گی۔

واضح رہے کہ اداکار اس سے قبل بھی کئی مرتبہ علاج کی غرض سے اسپتال جا چکے ہیں اور وہ ماضی میں کورونا کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔