Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اللّٰہ کے کرم سے کالے جادو کے اثر سے باہر نکلا ہوں، فیروز خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ میں اللّٰہ کے کرم سے کالے جادو کے اثر سے باہر نکلا ہوں۔

حال ہی میں معروف اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں جو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ویڈیوز میں انہوں نے بتایا کہ میں اللّٰہ کے کرم اور آپ ﷺ کی رحمت سے کالے جادو کے اثر سے باہر نکلا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل میں صرف اس بارے میں لوگوں سے سنا کرتا تھا کہ اگر کسی پر کالا جادو ہو جائے تو مختلف نشانیاں دکھائی دیتی ہیں لیکن کبھی خود ایسا کچھ محسوس نہیں کیا تھا تاہم حال ہی میں ان تمام نشانیوں کو خود محسوس کیا۔

فیروز خان نے کہا کہ میں آوازیں سننے سے لے کر اپنے ارد گرد عجیب مخلوق کی موجودگی کو بھی محسوس کیا جس نے میری زندگی پر بُرے اثرات مرتب کیے، میں نے مختلف عالمِ دین سے رجوع کیا اور اس حوالے سے مزید جاننے کی کوشش کی۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نمازوں، قرآنی رقیہ اور درود پاک کی مدد سے اس کا علاج کروایا ہے، شیطانی وسوسوں سے نکلنے کے عمل کے دوران میرا ایمان مزید مضبوط ہوا ہے۔