Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ اداکار گووندا کی صحت سے متعلق ڈاکٹر کا اہم بیان

بالی ووڈ اداکار گووندا کی صحت سے متعلق ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار گووندا کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ گووندا کی حالت بہتری کی جانب گامزن ہے، انکے گھٹنے سے ذرا نیچے گولی لگی ہے، انہیں 8 سے 10 ٹانکے آئے ہیں۔ اداکار کو آئندہ چند روز میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

دوسری جانب گووندا کی بیٹی ٹینا آہوجا بھی والد سے ملنے کے لیے اسپتال پہنچیں، لیکن اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات چیت نہیں کی اور والد سے مل کر روانہ ہوگئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گووندا گھر میں حادثاتی طور پر ریوالور سے گولی چلنے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری ممبئی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔