Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایسا کردار کرنے کی منتظر ہوں جس سے مجھے کچھ نیا سیکھنے کو ملے، نوین وقار

پاکستان کی معروف اداکارہ نوین وقار کا کہنا ہے کہ ایسا کردار کرنے کی منتظر ہوں جس سے مجھے کچھ نیا سیکھنے کو ملے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ نوین وقار نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اسکرین پر واپسی کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں انڈسٹری میں آئی ہوں اور مختلف کردار ادا کرتی رہی ہوں، اب میں ایک ایسا کردار کرنے کی منتظر ہوں جس سے مجھے کچھ نیا سیکھنے میں مدد ملے۔

اداکارہ نوین وقار کا کہنا تھا کہ وہ ابھی مختلف اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں اور جب کوئی اسپکرٹ پسند آیا تو اسکرین پر واپسی ہوجائے گی۔