Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میرے شوہر سلیم، شاہ رخ اور فواد سے زیادہ رومانوی ہیں، ماہرہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میرے شوہر سلیم، شاہ رخ اور فواد سے زیادہ رومانوی ہیں۔

حال ہی میں لندن میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈ شو کی تقریب کا انعقاد ہوا تھا جس میں فلم، ڈرامہ، میوزک اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

اس ایوارڈ شو میں ماہرہ خان نے اپنے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ شرکت کی، جہاں میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ شاہ رخ خان، فواد خان، ہمایوں سعید اور آپ کے شوہر سلیم کریم میں سے کون سب سے زیادہ رومانوی ہیں؟

سوال کے جواب میں اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ شاہ رخ خان، فواد خان اور ہمایوں سعید کو میرے ساتھ رومانس کے لیے اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن میرے شوہر سلیم کریم کو کسی اسکرپٹ کی ضرورت نہیں۔

 اداکارہ نے کہا کہ اسی وجہ سے میرے شوہر سلیم کریم، ان تینوں اسٹارز سے زیادہ رومانوی ہیں۔

دوران تقریب اداکارہ کا جواب سن کر شرکاء نے تالیاں بجائیں اور ماہرہ خان کو خوب سراہا۔