Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

متعدد ڈراموں کے گانے لکھے مگر کریڈٹ نہیں دیا گیا، جویریہ سعود

پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ متعدد ڈراموں کے گانے لکھے مگر کریڈٹ نہیں دیا گیا۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ جویریہ سعود نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ متعدد ڈراموں کے گانے لکھے مگر انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا اور انہیں دوستوں نے ہی دھوکا دیا۔

انہوں نے کہا کہ انے لکھوا کر کریڈٹ نہ دینے کے معاملات انتہائی چھوٹے ہیں، اس سے بڑے بڑے معاملات اور دھوکے بھی ہوتے ہیں لیکن انہوں نے ان کا ذکر نہیں کیا۔

 جویریہ سعود نے کہا کہ مقبول ڈرامہ ’خدا اور محبت‘ کے پہلے سیزن کو انہوں نے ہی پروڈیوس کیا اور اس کا گانا بھی انہوں نے ہی لکھا تھا جو کافی مقبول ہوا، اسی وجہ سے ڈرامے کا گانا تبدیل نہیں کیا گیا اور نئے سیزن میں بھی پرانا گانا شامل کیا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ مقبول ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے پہلے سیزن کا گانا اور مشہور ڈرامہ ’عشق مرشد‘ کا او ایس ٹی بھی انہوں نے ہی لکھا ہے، تاہم اس باوجود انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا۔