بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان بھارتی ٹیلی ویژن کے مہنگے ترین میزبان بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبول رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کی میزبانی کیلئے سلمان خان کو ہر ماہ 60 کروڑ روپے ملیں گے، یعنی اگر یہ سیزن 15 ہفتے تک چلتا ہے تو سپر اسٹار کو تقریباً 250 کروڑ روپے مل سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سلمان خان کا یہ معاوضہ فلم باہوبلی 2، جوان، لیو، استری 2 اور اینیمل کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ 2021 میں سلمان خان نے ایک قسط کی میزبانی کے لیے 3 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔




















