بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے انسٹا اسٹوری میں مختصر مگر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میں دوسرا شوہر ہوں‘۔
ویڈیو میں شاہد کپور کی اہلیہ کو طیارے میں ان کے ہمراہ بیٹھے، مسلسل اپنے فون میں مصروف دیکھا گیا جبکہ کشور کمار کا مشہور گانا ’مجھے میری بیوی سے بچاؤ‘ بیک گراؤنڈ میں سنا جاسکتا ہے۔

شاہد کپور نے اہلیہ کی مسلسل فون استعمال کرنے کی عادت سے زچ ہوکر خود کو دوسرا جبکہ ان کے موبائل فون کو پہلا شوہر قرار دیا ہے۔




















