بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد میں اپنی آنے والی تیلگو فلم “گڈچاری 2” کے ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران گردن پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار چھلانگ لگانے کے سین کے دوران زخمی ہوئے جبکہ اُن کی گردن پر گہرا کٹ لگا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار کی گردن پر گہرا زخم ہے جبکہ دوسری تصویر میں اُن کے گلے پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
عمران ہاشمی نے فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے سے متعلق کوئی بیان شیئر نہیں کیا ہے تاہم ایک کاروباری ساتھی سنی کھنہ نے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
خیال رہے کہ جی 2 ادیوی شیش کی بلاک بسٹر فلم گڈ اچاری کا سیکوئل ہے جس میں شوبھیتا دھولیپا اور جگ پتی بابو نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔




















