Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینئر اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار عابد کشمیری 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

اداکار کے انتقال کی خبر اُن کی بیٹی نے دیتے ہوئے کہا کہ والد عابد کشمیری کچھ عرصے سے بیمار تھے۔

مرحوم نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

عابد کشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سیکڑوں ٹی وی ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں کام کیا ہے۔

اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث وہ شائقین کے دلوں پر راج کرتے تھے۔

1988 میں انہیں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ دیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نامور اداکار عابد کاشمیری کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور سوگوار خاندان اور مداحین سے اظہار ہمدردی و تعزیت بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ عابد کاشمیری ورسٹائل اداکار تھے، مداحین کو تادیر کمی محسوس ہوگی۔