بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ آریان خان نے میری نجی ویڈیوز لیک کرنیکی دھمکی دی تھی۔
حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے سی ٹی آر ایل کے ڈائریکٹر وکرم ادیتیا موٹوانے اور کامیڈین تنمے بھٹ کے ہمراہ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ آریان خان مجھے میرے ذاتی وی لاگز لیک کرنے کی دھمکی دے کر ‘بلیک میل’ کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں دن بھر کیا کرتی ہوں، کیا کھاتی ہوں، اس سب کو ریکارڈ کرتی ہوں، لیکن ان ویڈیوز کو کبھی میں نے پوسٹ نہیں کیا، یہ میرے فوٹو بوتھ پر موجود ہے جبکہ میری طرح سہانا اور شنایا بھی ایسے ہی وی لاگز بناتی ہیں۔
اننیا پانڈے نے کہا کہ اس ویڈیوز کے حوالے سے آریان خان ہمیں دھمکی دیتا تھا کہ اگر ہم نے اس کے لیے کام نہ کیا تو وہ ان ویڈیوز کو لیک کردے گا۔
اداکارہ نے انٹرویو کے دوران مسکراتے ہوئے کہا کہ ’ یہ سب کم عمری کے مذاق تھے‘۔




















