Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ تہجد کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے کہتی ہوں، اداکارہ ریشم

پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ تہجد کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے کہتی ہوں۔

 پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نمازیں تو پڑھتی تھی لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھی، کچھ قریبی لوگوں کے انتقال کے بعد تہجد کی نماز پرھنا شروع کی۔

 انہوں نے کہا کہ تقریبا 15 مہینے سے تہجد پڑھنا شروع کی جس کے بعد زندگی بدل گئی، میں اب اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ تہجد کے ذریعے اللہ تعالیٰ سے کہتی ہوں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شروع سے ہی تکبر نہیں کیا، کیوں کہ تکبر خدا کو ناپسند ہے، وہ شروع سے ہی خدا کے احکامات کے مطابق عاجزی پسند ہیں۔