بھارت کے معروف اداکار اتل پرچورے 57 برس کی عمر میں چل بسے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتل پرچورے چند سالوں سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
View this post on Instagram
اتل پرچورے مہاراشٹرا کی مراٹھی فلمی صنعت اور تھیٹر میں بڑا نام تھے، تاہم انہوں نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرکے بھی بہت شہرت حاصل کی۔
انہوں نے شاہ رخ خان کی فلم بلو، سلمان خان کی فلم پارٹنر اور اجے دیوگن کی آل دی بیسٹ جیسی فلموں میں کام کیا۔
وہ معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں بھی نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے سب کو محظوظ کیا۔
اداکار کی موت پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔




















