Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اشنا شاہ کونسی بیماری میں مبتلا ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ایک بیماری میں مبتلا ہیں جس نے ان کے کریئر کو شدید متاثر کیا ہے۔

 حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی کے دوران انکشاف کیا کہ وہ ’پراسوپیگنوسیا‘ نامی بیماری میں مبتلا ہیں (اس بیماری میں لوگوں کے چہرے یا نام یاد نہیں رہتے، جسے عام زبان میں فیس بلائنڈنیس بھی کہا جاتا ہے)۔

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے وہ آسانی سے اُن لوگوں کے چہرے یا نام یاد نہیں رکھ پاتیں جن سے وہ ملی ہیں، یہ بیماری اتنی بری ہے کہ اس نے ان کے کام کو بھی متاثر کیا۔

اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ ان کی والدہ بھی اسی بیماری میں مبتلا تھیں، وہ گھر کا پتا بھی نہیں یاد رکھ سکتیں۔

اُشنا شاہ کا شمار پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنی اداکاری سے کئی مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہے۔