Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اتنا امیر نہیں ہوں کہ اچانک مہنگی گاڑیاں خرید سکوں، راجکمار راؤ

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار راجکمار راؤ نے کہا ہے کہ اتنا امیر نہیں ہوں کہ اچانک مہنگی گاڑیاں خرید سکوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار راجکمار راؤ کا کہنا تھا کہ وہ اتنے امیر نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یار، اتنا پیسہ ہے نہیں جتنا لوگ سوچتے ہیں کہ میں 100 کروڑ کا مالک ہوں، بھائی، ای ایم آئی چل رہی ہے، مطلب گھر خریدا ہوا ہے اور اس کی اچھی خاصی قسط بھرنی پڑتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے پاس مالی وسائل ہیں، لیکن وہ اتنے امیر نہیں کہ اچانک مہنگی گاڑیاں خرید سکیں۔

راجکمار راؤ نے کہا کہ اگر 50 لاکھ کی گاڑی خریدنی ہو تو کافی سوچنا پڑتا ہے، لیکن 20 لاکھ کی گاڑی لے سکتا ہوں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ پیسے آ جانے سے اداکاروں کی نفسیات پر اثر پڑتا ہے اور انہیں حقیقت سے دور لے جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ راجکمار راؤ اس وقت اپنی نئی فلم “وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو” میں نظر آ رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ ترپتی ڈمری اور وجے راز بھی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RajKummar Rao (@rajkummar_rao)