عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر گلوکار نک جوناس پراگ میں سیکیورٹی خدشے کے باعث کنسرٹ چھوڑ کر بھاگ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کو پراگ میں اپنے کنسرٹ کے دوران اس وقت سیکیورٹی خطرے کا احساس ہوا جب کسی شخص نے ان پر لیزر لائٹ سے نشانہ لیا۔
View this post on Instagram
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نک جوناس کنسرٹ کے دوران اس واقعے سے اس قدر خوف کا شکار ہوگئے کہ فوراً اسٹیج سے نیچے اتر آئے اور اپنی سیکیورٹی ٹیم کو الرٹ کیا۔
واقعے کے وقت نک جوناس کے ساتھ ان کے بھائی جو اور کیون بھی اسٹیج پر موجود تھے، جب نک اسٹیج سے نیچے بھاگے تو دونوں بھائی اسٹیج پر ہی رہے۔
View this post on Instagram
سیکیورٹی اہلکاروں نے نک جوناس پر لیزر سے نشانہ لگانے والے شخص کو ڈھونڈ کر اسے فوری طور پر پنڈال سے ہٹادیا۔ اس واقعے کے باعث شو کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔




















