پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔
حال ہی میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ہمراہ چند تصاویر پوسٹ کی ہیں اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں عاطف اسلم اور سارا بھروانہ کی دلکش تصاویر شامل ہیں جن میں سے ایک تصویر میں انکے ساتھ انکا بیٹا بھی ہے۔
View this post on Instagram
اس پوسٹ میں عاطف اسلم نے سارا بھروانہ کے کالج کے زمانے کی ایک تصویر بھی شامل کی جس میں کم عمر سارا یونیفارم میں ملبوس نظر آئیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں عاطف اسلم نے لکھا کہ ’میں اس دن سے مسکراتا رہتا ہوں جس دن پہلی مرتبہ ہماری نظریں ملیں، سالگرہ مبارک میری محبت‘۔




















