Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن ’بون میرو‘ کینسر میں مبتلا

ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن ’بون میرو‘ کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق درجنوں خواتین سے ریپ کے الزام میں جیل میں قید 72 سالہ ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن ’بون میرو‘ کینسر میں مبتلا ہوگئے اور انکا جیل میں ہی علاج کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہاروی وائنسٹن میں ’کرونک مائیلوڈ لیوکیمیا‘ chronic myeloid leukaemia (CML) کی تشخیص ہوئی ہے جو کہ ’بون میرو‘ کینسر کی خاص قسم ہے۔

ہاروی وائنسٹن میں کینسر کی تشخیص کی خبر سے قبل گزشتہ ماہ ستمبر میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پروڈیوسر امرض قلب اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے، جس وجہ سے ہنگامی بنیادوں پر ان کی ہارٹ سرجری بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ ہاروی وائنسٹن دو ریپ کیسز میں 23 اور 16 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، جس میں سے ایک کیس میں ان کی 23 سال قید کی سزا کالعدم قرار دی جاچکی ہے۔