Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شفقت چیمہ کے بیٹے نے والد سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

پاکستان کے معروف اداکار شفقت چیمہ کے بیٹے نے والد سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔

گزشتہ روز خبریں سامنے آئی تھیں کہ 62 سالہ اداکار شدید علیل ہیں، انہیں فالج کا دورہ پڑا ہے اور وہ دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں وہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔

اب سینیئر اداکار کے بیٹے کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے والد کی علالت کی تصدیق کی لیکن ان کے کومہ میں جانے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔

شفقت چیمہ کے بیٹے نے کہا کہ والد کے فالج کے دورے اور کومہ میں جانے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں، براہِ کرم ایسی افواہیں پھیلانے سے قبل تصدیق کر لیں، جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں والد (شفقت چیمہ) نمونیا کی شکایت پر گھر کے قریبی اسپتال میں زیرِ علاج رہے ہیں تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یابی کی راہ پر گامزن ہیں۔

خیال رپے کہ شفقت چیمہ پاکستانی فلموں کے نامور اداکار ہیں جنہوں نے لالی ووڈ کی 952 فلموں میں کام کیا ہے۔