Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرن جوہر فلم میں کام کرنے کا موقع دیں، مفت میں کام کر لوں گا، چاہت فتح علی خان

معروف کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ کرن جوہر فلم میں کام کرنے کا موقع دیں، مفت میں کام کر لوں گا۔

حال ہی میں معروف کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کرن جوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انہیں کنگ میکر قرار دیا۔

چاہت فتح علی خان نے اپنی ویڈیو میں بھارتی فلم ساز کی جانب سے حال ہی میں تعریفیں کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرن جوہر کی تعریف کے بعد تین رات نیند نہیں کر سکا، نیند نہیں آئی کیوں کہ اتنی بڑی شخصیت نے تعریف کردی تھی۔

گلوکار نے کرن جوہر کو پیش کش کی کہ وہ ان کی فلم میں مفت میں کام کرنے کو تیار ہیں، ان کی خواہش ہے کہ بھارتی فلم ساز انہیں کام کرنے کا موقع دیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ کرن جوہر انہیں اپنی کسی فلم میں کام کرنے کا موقع دیں گے اور وہ ان کی فلم میں مفت میں ہی کام کر لیں گے۔

خیال رہے کہ کرن جوہر نے کچھ دن قبل چاہت فتح علی خان کے گانے ’حسن تیرا توبہ توبہ‘ کی مزاحیہ انداز میں تعریفیں کی تھیں اور گانا شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو انسٹاگرام پر تجویز دی تھی کہ وہ یہ گانا لازمی سنیں۔