معروف پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ’’نفسیات‘‘ میں ڈگری حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ وینا ملک نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میڈیا سے اس بریک کے دوران انہوں نے سائیکالوجی میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ماسٹرز کے امتحانات بھی دیئے ہیں، جس کا ابھی نتیجہ نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ میں منظر عام سے ہٹ گئی تھی لیکن اس دوران میں نے بہت سی چیزیں کیں جو میرے لیے بہت کارآمد رہیں، میں نے اس بریک کے دوران اپنی ساری توجہ تعلیم حاصل کرنے پر مرکوز کیے رکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے ترجیحات میں صرف کیریئر تھا مگر اب اور بھی ترجیحات ہیں، کوئی بھی پروجیکٹ لینے سے پہلے دیگر عوامل کو بھی دیکھنا ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ وینا ملک کی پہلی شادی 25 دسمبر 2013 میں دبئی کی ایک بزنس مین اسد خٹک سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے ہیں۔
2017 میں وینا نے اسد خٹک سے خلع لے لی تھی اور ان کے بچوں کی حوالگی کے تنازعے نے بھی خبروں میں جگہ بنائی تھی۔




















