Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلمی گھرانے سے تعلق نہ ہو تو پہچان بنانے میں وقت لگتا ہے، کریتی سینن

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن کا کہنا ہے کہ فلمی گھرانے سے تعلق نہ ہو تو پہچان بنانے میں وقت لگتا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اعتراف کیا ہے کہ انہیں ٹائیگر شیروف کی ہیروئن بن کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹائیگر کی ہیروئن کا ٹیگ ہٹانے میں برسوں لگ گئے۔

 انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی فلم کامیاب بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگا، ہیروپنتی کے وقت اگرچہ لوگ ٹائیگر کو جانتے تھے لیکن ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے فلم کو دو نئے چہروں کو لانچ کرنے کے طور پر رکھا لہٰذا مجھے گانے اور پرفارمنس کے ساتھ بالی ووڈ کی بہترین ہیروئن بننے کا موقع ملا۔

کریتی سینن نے کہا کہ کچھ عرصے بعد ہی لوگ مجھے دیکھ کر کہتے تھے کہ یہ وہی ہے جو ٹائیگر کی فلم میں آئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ فلمی گھرانے سے نہ ہوں تو اپنے نام اور چہرے کو لوگوں کے ذہنوں میں نقش کرنے میں وقت لگتا ہے۔