Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکار اور گیت نگار اے آر رحمان نے گانوں کے ریمکس کو غلط قرار دیدیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار اور گیت نگار اے آر رحمان نے گانوں کے ریمکس کو غلط قرار دیدیا ہے۔

حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار اور گیت نگار اے آر رحمان نے ایک انٹرویو کے دوران گانوں کے ریمکس کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی فلموں میں گانوں کو دوبارہ بناکر انہیں ری امیجینیشن کہنا درست نہیں ہے۔

  انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اخلاقیات کے پہلو پر عمل کرنے پر یقین رکھتا ہوں، آپ کسی فلم سے ری امیجیننگ کرنے کے نام پر چھ برس بعد کوئی گانا لے کر استعمال نہیں کرسکتے۔

 گلوکار نے کہا کہ آپ اجازت لیے بغیر لوگوں کے کام میں ری امیجین نہیں کرسکتے۔ اس کے علاوہ اے آئی کا غلط استعمال بھی مستقبل میں بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔